خدمات

سرورق » خدمات
اسلامک ریسرچ سنٹر حیدرآباد کی خدمات
تصنیف وتالیف
اسلامی کتابوں کی تصنیف وتالیف وتحقیق وترجمہ نگاری کا کام جاری ہے ۔
سنٹر کے افتتاح مارچ 2010ء کے بعد سے جولائی 2010ء تک 7کتابیں چھپ کر منظر عام پر آچکی ہیں۔
خطابات
دعوت وتبلیغ دین کے لئے حیدرآباد ومضافات میں عام مسلمانوں میں دینی واصلاحی خطابات کا سلسلہ جاری ہے۔
فتاویٰ
اب تک 100سے زائد شرعی سوالات کے جوابات اور فتوے دیئے جاچکے ہیں اور اخبارات ودینی مجلات میں دینی، علمی ومعاشرتی مقالات چھپواکر اردو داں طبقے کو اسلامی معلومات سے مستفیض کروایا جارہا ہے۔
محدث اعظم کمپیوٹر سنٹر
اسلامک ریسرچ سنٹر کے شعبۂ نشر واشاعت میں محدث اعظم کمپیوٹر سنٹر کے زیر اہتمام کمپوزنگ کا کام جاری ہے اور طلبہ کو بلا معاوضہ کمپیوٹر کی تعلیم بھی فراہم کی جاتی ہے۔
سمر کلاسس
اسکولی طلبہ کے لئے چالیس یومیہ سمر کلاسس کا اہتمام کیا گیا۔ طلبہ کو اہل سنت وجماعت کے بنیادی عقائد، سیرت ، چہل احادیث واردو خطاطی کی تعلیم دی گئی اور انہیں توصیفی اسناد(Prisable Certificates)سے نوازاگیا۔
توسیعی لکچرس
علماء اور کالج ویونیورسٹی کے پروفیسر س ولکچررس کے ذریعہ اردو وانگلش زبان میں توسیعی لکچرس (Extensive Lectures)کا سلسلہ جار ی ہوچکاہے۔
فری میڈیکل کیمپس
غریب وضرورت مند مریضوں کے مفت علاج کے لئے سلسلہ وار فری میڈیکل کیمپ چلایا جارہا ہے۔اس سے پریشان حال مریض فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
الحمدللہ !اسلامک ریسرچ سنٹر حیدرآباد کی دینی علمی وفلاحی خدمات کا دائرہ مختصر وقت میں وسیع ہوتاچلاجارہا ہے۔انشاء اللہ یہ سلسلہ آگے بڑھتا رہے گا۔

کال / ای میل کریں

+91 939 55 249 03

ہم تک پہنچیں

# 17-3-325/5/A,
مرتضی نگر ، یاقوت پورہ ، بڑہ بازار
حیدرآباد - 23 ، ٹی ایس ، انڈیا

Copyrights © 2024 Islamic Research Centre Hyderabad, All Rights Reserved.