قدیم اسلامی کتابوں کو جدید اور سہل انداز میں مختلف زبانوں میں ترجمہ و تحقیق کے ساتھ شائع کروانا۔
عصری تقاضوں کے لحاظ سے مختلف عنوانات پر مختلف زبانوں میں دینی کتابیں تصنیف کروانا۔
مدارس اسلامیہ کے نو فارغ علماء کو تربیت دے کر ان میں اہل تحقیق، اہل قلم اور سچے داعیانِ اسلام کی ٹیم تیار کرنا۔یہ تربیتی کورس ۲ سالہ ہوگااور زیر تربیت علماء کو ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا۔
علماء اور دانشوران کے توسیعی خطابات کے لئے جلسے کروانا اور اس کے ذریعہ مسلمانوں کے ذہن و فکرمیں مثبت اور صحیح سو چ پیدا کرنا اور ان میں حرکت و عمل کا جذبہ پیدا کرنا ۔
پرائمری اور مڈل اسکولز کے بچوں کے لئے سیرت و عقائد اسلام انعامی کوئز مقابلوں کا انعقاد کرنا ۔
علماء و مسلم دانشوران اسلام کے ذریعہ اسلامیات کے مختلف عنوانات پر مقالے لکھوانا اور سیمینار کروانا
مدارس اسلامیہ کے طلبہ کے لئے ورکشاب کا اہتمام کرنا۔
عربی بول چال کے کورس چلانا (مدارس کے طلبہ کے لئے )
۲ سالہ مختصر مدتی قرآن فہمی کورس (کالج و یونیورسٹی کے طلبہ کے لئے )
علماء و حفاظ کے لئے بلا معاوضہ انگلش اسپوکن کورس۔
*۔۔۔*۔۔۔*۔۔۔*