تعارف

سرورق » تعارف
اسلامک ریسرچ سنٹر حیدرآباد کا تعارف
یہ ایک خالص دینی ، علمی ، تحقیقی ، تربیتی و اشاعتی ادارہ ہے۔ اس کا قیام نومبر ۲۰۱۰ ؁ء میں عمل میں آیا۔ ادارہ ہذا نے اپنے قیام کے ۳ ماہ بعد ہی تصنیف و تالیف و اشاعت کا عملی طورپر آغاز کر دیا اور یکے بعد دیگر اس کے زیر اہتمام متعدد کتابیں منظر عام پرآگئیں۔ عملی میدان میں قدم رکھنے کے بعد اس کی رسم افتتاح ۲۴؍مارچ ۲۰۱۱ ؁ء بدست غازی ملت علامہ سید ہاشمی میاں صاحب ادا کی گئی۔ افتتاحی پروگرام میں شہر حیدرآباد و بیرون کے ممتاز علماء ، مشائخ اور دانشوران مدعو تھے۔ حضرت مولانا محبوب عالم اشرفی القادری بانی و ڈائرکٹر اسلامک ریسرچ سنٹر حیدرآباد نے اجلاس کی نگرانی کی۔علماء و مشائخ نے اسلامک ریسرچ سنٹر حیدرآباد کے قیام کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا بانی سنٹر اور اس کے منتظمین و اراکین کو اپنی دعاؤں کے ساتھ مبارک باد پیش کی مثلاً بیرسٹر اسدالدین اویسی صدر مجلس اتحادالمسلمین و رکن پارلیمنٹ ، علامہ ڈاکٹر سید علیم اشرف پروفیسر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، حضرت مولانا سید اولیاء حسینی مرتضیٰ پاشاہ ،مولانا ڈاکٹر سید بدیع الدین صابری ،مولانا حسان فاروقی ،مولانا نعیم الدین نعیمی ،مولانا سید غوث احمد قادری غوث پیر کلیمی،مولانا سیف خالد اشرفی و دیگر مدعومین نے اس کی بھرپور تائید کی ۔ ادارہ ہذا ایک رجسٹرڈ کمیٹی کے تحت چل رہا ہے۔ یہ کسی کا ذاتی ادارہ نہیں بلکہ عوامی اور فلاحی ادارہ ہے۔

کال / ای میل کریں

+91 939 55 249 03

ہم تک پہنچیں

# 17-3-325/5/A,
مرتضی نگر ، یاقوت پورہ ، بڑہ بازار
حیدرآباد - 23 ، ٹی ایس ، انڈیا

Copyrights © 2024 Islamic Research Centre Hyderabad, All Rights Reserved.